جلد سے ہر قسم کے نشانات ختم کرنے کے 8 طریقے

جسم میں فائبر ٹشو یا اسکار ٹشو قدرتی طور پر جلد سے زخم کا نشان ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ گہرے زخموں کا نشان جاتے جاتے کافی وقت لگتا ہے اور اس کے لئے صبر اور تحمل سے کام لینا پڑتا ہے۔ لیکن کچھ طریقے ایسے ہیں جس سے زخم بھرنے کے عمل میں تیزی لائی جا سکتی ہے۔ اس طرح زخم کا نشان بہتر اور ہلکا ہوجائے گا۔

ایلوویرا جیل

ایلو ویرا کا گودا صدیوں سے جلد سے متعلق مسائل کے لئے جانا جاتا ہے۔ اس کی اینٹی سیپٹک خصوصیات زخمی جلد پر تکلیف اور جلن کو ختم کرتا ہے۔ دن میں دو دفعہ زخم پر ایلو ویرا جیل کا 30 منٹ تک مساج کریں اور پھر سادے پانی سے دھولیں۔

سلیکون

زخم پر سلیکون سے بنی پٹی یا سلیکون جیل کے استعمال سے جلد نرم اور ہموار ہوجاتی ہے۔ خراب جلد میں نمی برقرار رہتی ہے اور زخم پر جراثیم بھی حملہ آور نہیں ہوتے۔ زخم بھر جانے کے دو ہفتے بعد سلیکون بینڈیج کا استعمال شروع کیا جاسکتا ہے۔ سلیکون جیل دن میں دو مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مختلف اقسام کے تیل

جلد کے لئے ضروری تیل میں اینٹی سیپٹک اور زخم بھرنے کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ سندل کی لکڑی، لیوینڈر، ناریل اور زیتون کے تیل جلد کے نشانات مندمل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ مستقل استعمال سے متاثرہ جلد دوبارہ بننے لگتی ہے اور نشانات میں واضح فرق محسوس ہوتا ہے۔

ویزلین

ویزلین زخموں کے نشانات کے لئے مختلف کریموں کے مقابلے میں مؤثر اور قابل اعتماد حل ہے۔ ایک سے تین ہفتے تک دن میں 3 مرتبہ ویزلین لگانے سے جلد خشکی سے بچی رہے گی۔ زخم کی جلد ہموار اور چکنی ہوجائے گی۔

مساج

زخموں کے نشانات کے لئے ایک اور اچھا اور کم قیمت حل مساج ہے۔ لوشن سے مستقل مساج زخم کو تیزی سے بھرنے اور ہموار کرنے کے لئے مؤثر ہے۔ دن میں دو سے تین مرتبہ مساج زخم میں کولاجِن کے سخت ٹشوز کو ختم کر کے اندرونی ٹشو جوڑنے میں مدد دیتا ہے۔

سن اسکرین یا سن بلاک

زخمی جلد اور نشانات کو ہمیشہ دھوپ کی مضر شعاؤں سے بچا کر رکھیں۔ یہ شعائیں زخم بھرنے کے عمل کو آہستہ کر دیتی ہیں اور جلد میں پگمنٹ پیدا کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ پگمنٹ پیدا ہونے سے زخم کا رنگ مزید گہرا ہوجاتا ہے۔ اس لئے ہمیشہ کسی اچھے سن بلاک کا استعمال کریں۔

سیب کا سرکہ اور شہد

سیب کا سرکہ اور شہد کا محلول اپنی جراثیم کش خصوصیات کی بنا پر زخموں کے لئے مؤثر سمجھا جاتا ہے۔ دانوں اور مہاسوں کے پرانے نشانات میں واضح فرق دیکھنا ہو تو شہد کو سیب کے سرکے میں ملا کر لگایا جائے۔

وٹامن سی

Advertisements
julia rana solicitors london

وٹامن سی جلد میں لچک اور نمی پیدا کرتا ہے۔ ڈاکٹرز نشانات کے حل کے لئے وٹامن سی کے مشروبات یا کریمیں دونوں تجویز کرتے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply