• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حالیہ جنگ عالمی معیشت پر بدترین اثرات مرتب کرےگی، بلومبرگ

حالیہ جنگ عالمی معیشت پر بدترین اثرات مرتب کرےگی، بلومبرگ

بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ (طوفان الاقصیٰ ) عالمی معیشت کو درہم برہم کرنے اور اسے کساد بازاری کی طرف دھکیلنے کا باعث بن سکتی ہے۔

بلومبرگ کی جانب سے جمعے کو شائع ہونے والی رپورٹ میں عالمی معیشت کے لیے ایک حقیقی خطرے سے خبردار کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ تنازع میں کسی بھی طرح کی شدت اور دیگر فریقین کی شمولیت تیل کی قیمتوں کو 150 ڈالر فی بیرل تک لے جا سکتی ہے جس سے عالمی نمو 1.7 فیصد تک گرنے کے ساتھ یہ ایک کساد بازاری کا باعث بنے گی اور عالمی پیداوار سے تقریباً ایک ٹریلین ڈالر کی کمی ہوسکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply