نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر اب کہاں ہے؟

سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور پہنچا دیا ہے

لاہور میں فرانزک لیبارٹری میں ملزم ظاہر جعفر کی رہائشگاہ سے لی گئی ویڈیو کا تجزیہ کیا جائے گااور ویڈیو میں موجود ملزم ظاہر جعفرکی شناخت بارے بھی تجزیہ کیا جائے گا

فرانزک لیبارٹری میں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا جائے گا پولی گرافک ٹیسٹ سے ملزم کی جانب سے دیئے گئے بیانات کے سچ اورجھوٹ کا تعین کیا جائے گا

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں کمی نہ ہو سکی،سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

Advertisements
julia rana solicitors

دو روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو مزید تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ملزم ظاہرجعفر کو 31 جولائی کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply