گورا رنگ آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے

تیزی سے رنگ گوراکرنا انسان مہنگا بھی پڑ سکتا ہے،تیز کیمکل والی کاسمیٹکس استعمال کرنے سے  جلد متاثر ہوسکتی ہے،جلد کی رنگت صاف کرنے والی مصنوعات میں ممکنہ طور پر نقصان دہ اجزاء موجود ہوتے ہیں جلدی امراض ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے، ایسے کیمیکلز میں ٹریٹینوئن سب سے اہم ہیں ویسے تو یہ وٹامن اے کی ایک شکل ہے جو کاسمیٹکس میں شامل ہوتاہے لیکن اسے صرف طبی نگرانی میں ہی استعمال کیا جانا چاہیے اسکے ممکنہ منفی اثرات میں جلد کی جلن، سُرخی اور سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی حساسیت شامل ہے،ہائڈروکوینون یہ جلد صاف کرنے والی مصنوعات کا عمومی جُز ہے جو جلد کو کلا ہونے سے روکتا ہے، اس کے منفی اثرات میں بھی جلد کی جلن، سُرخی اور ممکنہ طور پر جلد کے سرطان کا بھی خطرہ ہوتا ہے، پارہ ایک مضر صحت جز ہے کچھ مصنوعات میں مرکری یا اس کے مشتقات شامل ہو تی ہیں، جیسے مرکورس کلورائیڈ یا ایمونی ایٹیڈ مرکری کہا جاتا ہے یہ ،مرکری انتہائی زہریلا ہے مادہ ہے اس سے گردے کی بیماری اور اعصابی مسائلپیدا ہوسکتے ہیں، اسٹیرائڈز سٹیرائڈز جیسے ہائیڈروکارٹیسون، بیٹا میتھاس ،اسٹیرائڈز کے طویل استعمال جلد کے پر مہاسوں آنا بالوں کی نشوونما میں اضافہ ،جسم میں جذب ہونے پراندرونی نظام پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply