• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قدرت کا کرشمہ؛ دریا سے آسمان تک سنہری راستہ بن گیا؛ویڈیو وائرل

قدرت کا کرشمہ؛ دریا سے آسمان تک سنہری راستہ بن گیا؛ویڈیو وائرل

قدرت کے عجائبات بے شک انسان کو حیران کر دیتے ہیں اور انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے اس بات کو ایک بار پھر سچ کر دکھایا ہے۔ روس میں ایک دریا سے آسمان کی جانب اچانک نکلنے والی سنہری پگڈنڈی نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو حیران کردیا۔ روس میں پرم کے علاقے میں بہہ رہے دریائے کاما کے بیچ سے آسمان کی طرف اٹھنے والے ایک دلکش سنہری آبشار کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ایک کشتی پر سوار تماشائیوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اس نایاب واقعہ کو کیمرے میں قید کر لیا۔ یہ ویڈیو 13 جولائی 2023 کو بنائی گئی تھی،

دراصل دریا کی سطح سے آسمان کی طرف بلند ہونے والے شاندار نظارہ ایک واٹر اسپاؤٹ کا تھا۔ واٹر اسپاؤٹس طوفان کی طرح کالم یا تیزی سے گھومنے والی ہوا کے فنل ہوتے ہیں، جو عام طور پر سمندر کی سطح پر بنتے ہیں۔ اگرچہ واٹر اسپاؤٹس ٹراپیکل اور سیمی ٹراپیکل علاقوں میں عام ہیں، لیکن کبھی کبھار یورپ، مشرق وسطیٰ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انٹارکٹیکا جیسی جگہوں پر بھی پائے جاتے ہیں۔ واٹر اسپاؤٹ کا مشاہدہ کرنا دلکش ہو سکتا ہے، لیکن حفاظت کے لیے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply