بھارت کی درگت بنانے والے عثمان خواجہ بھی پائلٹ نکلے

کیمبرا: بھارتی کھلاڑی فوجی ٹوپیاں پہن کر میدان میں کھیلنے کے لیے اترے تو 24 سالہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز نے بھارتی کھلاڑیوں کی درگت بنا دی۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں حسن صدیقی اور نعمان خان کے بعد بھارت کو دھول چٹانے والے عثمان خواجہ بھی جہاز اڑاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ہیں، جنہوں نے 104 رنز بنا کر بھارتی ٹیم کی ہار یقینی بنا دی۔ عثمان خواجہ نے بھارتی ٹیم کو آرمی کیپ ممیں دیکھا تو ان پر سرجیکل اسٹرائیک کرڈالی۔

عثمان اسلام آباد میں پیدا ہوئے اور کمرشل جہاز اڑاتے ہیں، عثمان بچپن میں ہی اپنے والد کے ساتھ آسٹریلیا چلے گئے، جہاں انہوں نے نیو ساوٴتھ ویلز سے ایوی ایشن میں ڈگری حاصل کی۔

عثمان خواجہ کمرشل اور انسٹرومنٹل پائلٹ ہیں اور انکی عمر 24 سال ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان خواجہ نے پائلٹ کا لائسنس ڈرائیونگ لائسنس سے پہلے حاصل کر لیا تھا۔

انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی جس کے بعد انہیں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم شامل کر لیا گیا۔ بھارت کے خلاف میچ میں انہوں نے 104 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا نے مجموعی طور پر 313 رنز بنائے، بھارتی ٹیم 314 رنز کے جواب میں 32  رنز سے میچ ہار گئی۔

بھارتی فوجی ٹوپی یہاں بھی مذاق کا نشانہ بنی اور یہاں بھی بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا نے عثمان خواجہ کی اننگ کو سرجیکل سٹرائک کا خطاب دے دیا اور ان کے نام کے ساتھ میجر لگا کر میجر عثمان خواجہ کے نام سے ٹویٹس کی بھرمار کر دی۔

Advertisements
julia rana solicitors

سوشل میڈیا پہ عثمان خواجہ کی نام کی دھوم مچی رہی جنہوں نے بھارتی جنگی جنون کو کھیل کے میدان میں ٹھنڈا کر دیا۔ بھارت نے کھیل کو سیاست کا رنگ دینے کی کوشش کی لیکن ایک اور پائلٹ نے بھارتی جنون کو خاک میں ملا دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply