غذا ہضم نہ ہونے اور دائمی قبض کا شکار افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ چقندر کااستعمال کرنے سے اس شکایت سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ ماہرین طب کے مطابق ایسے افراد جن کا مختلف وجوہات کے باعث نظام انہضام متاثر ہے، غذا کو ہضم کرنے میں دشواری ہے یا غذا کے بعد پیٹ کے اوپری حصے میں درد محسوس کرتے ہیں اور نتیجتاً غذا صحیح طور پر ہضم نہیں ہوتی، دائمی قبض کا بھی شکار ہیں ایسے افراد کے لئے چقندر حیرت انگیز فوائد کا حامل اور قدرتی علاج ہے۔ ماہرین کے مطابق پچاس سے ساٹھ گرام پکے ہوئے چقندر کا ناشتے سے قبل یا نہار منہ استعمال بہترین نتائج کا حامل ہے، چند روز کے استعمال کے بعد نظام انہضام بحال ہوجاتا ہے جبکہ دائمی قبض کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ چقندر اینٹی ٹاکسڈ پوٹینشل ہے یعنی اس میں عمل تکسید کو روکنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے، جو بیماریوں سے بچائو کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ اس میں فائبر ، وٹامن سی اور ضروری منرل موجود ہیں۔ آنکھوں سمیت جسم کے دیگر حصوں کی صحت کے لئے نہایت مفید ہے۔ ایری زونا امریکاہومیوپیتھک کے صدر اور امریکن ہومیو پیتھی میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایڈورڈ کونڈروٹ کا کہنا ہے کہ چقندر کے ذریعے ہمیں آنکھوں کی بیماریوں کے قدرتی علاج میں بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ منہ کی بیماریوں کیلئے چقندر کے رس کا ایک کپ کا استعمال نہایت فائدہ مند ہے، صرف یہ ہی نہیں بلکہ چقندر کے جوس کا ایک کپ پینے سے بلڈ پریشر کو نارمل سطح پر بھی لے آتا ہے۔ ماہرین کے مطا بق چقندر میں موجود نائٹریٹ خون کی نالیوں کو کھلا کرتا ہے اور بہائو کو بڑھاتا ہے جبکہ انجائنا میں مبتلا بہت سے مریضوں کو نائٹریٹ والی ادویا ت کی ہی ضرورت پڑتی ہے
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں