• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آب زم زم کو دیرپا محفوظ بنانے کیلئے جدید طرز کی بوتلیں متعارف

آب زم زم کو دیرپا محفوظ بنانے کیلئے جدید طرز کی بوتلیں متعارف

عازمین حج و عمرہ کیلئے خوشخبری۔ آب زم زم کو زیادہ دیر تر محفوظ بنانے والی جدید طرز کی بوتلیں متعارف کروادی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد الحرام میں زمزم کے پانی کی نئی بوتلوں کا افتتاح کیا ہے۔ نئے ماڈل اور ڈیزائن کی زم زم کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے تیار کردہ بوتلوں کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر صدارت عامہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

الشیخ عبدالرحمان السدیس نے “زمزم آب رسانی” انتظامیہ کے کردار کو سراہا جو خدا کے مقدس گھر کی زیارت کرنے والوں کو بابرکت پانی پہنچانے اور تقسیم کرنے کے لیے مسجد حرام کی راہداریوں اور صحنوں میں اختیار کیے جانے والی احتیاطی تدابیر اور طریقوں پر عمل کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ حج اور عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کے لیے آئے عازمین میں زم زم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے اس بابرکت پانی کی قیمت کے مطابق فراہم کی جانے والی خدمات کی ضرورت پر زور دیا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حکومت کی جانب سے عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply