ہیٹ سٹروک سے بچنے کے طریقے

موسم گرما کے آتے ہی لوگ متاثر ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ایسے میں لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنی صحت اور گرمی سے متعلق دیگر بیماریوں جیسے ہیٹ سٹروک کیلئے ضروری اقدامات کریں۔ ہیٹ سٹروک ایک ایسی واحد صورتحال ہے جس سے لوگ اس موسم میں متاثر ہوتے ہیں۔ ہیٹ سٹروک ایک جان لیوا بیماری بھی ثابت ہوسکتی ہے اور اسی لئے لوگوں کو گرمیوں کے سیزن میں زیادہ محتاط رہنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا علاج جلد سے جلد کرنا بھی بےحد ضروری ہے۔ باہر جانے سے پہلے اپنے ساتھ ہمیشہ ایک ٹوپی ساتھ رکھیں تاکہ گرمی کی تپش سے سر بچا سکیں۔ زیادہ سے زیادہ پانی پیئں تاکہ جسم میں پانی رہے اور باہر جاتے وقت پانی کی ایک بوتل اپنے ساتھ رکھیں۔ہلکے کپڑے یا ہلکے رنگوں کے لباس کا چنائو کریں کیونکہ لائٹ رنگ کے لباس سورج کی کم روشنی جزب کرتے ہیں اور نتیجے میں آپ کو کم گرمی لگتی ہے۔لیموں یا مکھن اور دودھ کا استعمال کریں۔ باہر نکلنے سے پہلے چہرے پر سن سکرین کا استعمال ضرور کریں تاکہ گرمی میں آپ کا چہرہ اور جلد محفوظ رہ سکے۔ اس موسم میں بیلنس ڈائٹ کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں ۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کے گرمی کے موسم میں چھوٹے بچوں کو کبھی بند گاڑی میں اکیلا نہ چھوڑیں کیونکہ سورج کے نیچے گاڑی میں 10 منٹ میں درجہ حرارت 20 ڈگری فارن ہائیٹ بڑھ جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply