میڈیا

مدرسوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔ بظاہر تو ان کی گذر بسر کا کوئی اسباب نظر نہیں آتا۔
کس طرح اپنا اور طالبِ علموں کا خرچہ پورا کرتے ہیں۔
میں نے بیان دیا۔
میڈیا کے سبھی حلقوں میں مجھےکافی پذیرائی ملی۔
میڈیا مالکان اور صحافیوں پر مکمل نظر رکھی جائے۔
ان کی حرکات اور ملاقاتوں کو قریب بینی سے پرکھا جائے۔
ان کو اس بات کا بھی پابند کیا جائے کسی بھی خبر کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی اسے نشر کیا جائے۔
کہ جھوٹی خبر سے عوام میں سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔
اس کی بعد میڈیا نے مجھ سے بیان لینا بند کر دیا۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply