برائن پول موت کا گڑھا

دنیا میں کئی مقامات ہیں جن کی موجودگی انسان کیلئے اب تک باعث حیرت ہے۔ ایسی چیزیں موجود ہیں جن کی گتھی آج تک کوئی بھی نہ سلجھا سکا۔ ایسی ہی ایک جگہ خلیج میکسیکو میں موجود ہے جسے برائن پول کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ سمندر میں موجود کھارے پانی کا  ایک گڑھا ہے، جس کے پیندے کا تاحال پتا نہیں لگایا جاسکا ۔ اس گڑھے میں جو بھی  جاندار چیز جاتی ہے زندہ نہیں لوٹ پاتی،  سائنس دان اسے   موت کا گڑھا بھی کہتے ہیں۔ یہ گڑھا امریکا کی ٹیمپل  یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے ایک روبوٹ کے ذریعے دریافت کیا تھا۔ ماہرین اب اس گڑھے کا پہلا ہائی ریزولوشن نقشہ تیار کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس ے دوسرے سیاروں پر موجود زندگی  کی تلاش میں بہت مدد ملے گی۔ اس موت کے گڑھے کا قطر 100 اور   یہ خلیج کی سطح سے 3300 فٹ کی گہرائی میں واقع ہے۔  اس کا پانی آس پاس کے سمندر ی پانی سے 4 یا پانچ گنا زیادہ کھارا ہے۔ اسی وجہ سے اس کا پانی باقی پانی سے نیچے رہتا ہے اور سمندر کے پانی سے ملتا نہیں۔ اس میں موجود میتھین گیس اور ہائیدروجن سلفائیڈ جیسے زہریلے کیمیکل  بھی پانی میں حل نہیں ہوتے۔ یونیورسٹی کے ماہرین نے اس کے اندر بڑے بڑے آئسوپوڈز مرے ہوئے دیکھے ہیں ، جو آس پاس کے سمندری پانی میں زندہ نظر آتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply