• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • احسن اقبال کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے والی فیملی نے معافی مانگ لی

احسن اقبال کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے والی فیملی نے معافی مانگ لی

نارووال: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ نا مناسب رویہ اپنانے والے خاندان کے افراد نے معافی مانگ لی ہے۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے اس بات کی تصدیق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کی ہے۔

 

احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارووال آکر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی، پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے مؤقف اختیار کیا کہ میں پہلے ہی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کرچکا تھا۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں، ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا اور باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ چندر روز قبل بھیرہ انٹرچینج پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں موجود فیملی نے احسن اقبال کا مذاق اڑایا تھا اور ان کے خلاف نعرے بازی  بھی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین اور نوجوان حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور وفاقی وزیر کے خلاف نازیبا الفاط استعمال کر رہے ہیں جب کہ اونچی آواز میں انہیں چور بھی کہا جا رہا ہے۔

اس اچانک پیش آئی صورتحال کے باوجود احسن اقبال نے فوری طور پر کوئی ردِ عمل دینے سے گریز کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کریں گے بلکہ یہ معاملہ عوام کی عدالت میں چھوڑ دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply