میں اور ڈوڈو (سو لفظی کہانی)

ڈوڈو میں کچھ دن سے دیکھ رہا ہوں تمھاری آجکل باس سے گاڑھی چھنتی ہے۔۔۔
میں نے ڈوڈو کو گنگناتے ہوئے دیکھ کر پوچھا۔
ڈوڈو بولا : تمھیں ایسا کیوں لگتا ہے۔۔۔؟
ہماری نسبت تمھاری سیلری بھی وقت پر آتی ہے، میں نے ایک اور سوال داغا۔
وہ ہنسنے لگا۔۔۔۔ ایسا کیا؟
ہنسو مت معاملہ کیا ہے۔۔۔؟ میں نے پوچھا۔۔۔
وہ دراصل میں نے باس کو سیکرٹری کے ساتھ دیکھ لیا تھا۔۔۔ڈوڈو بولا۔
لیکن کبھی کبھی باس تمھیں ڈانٹ بھی لیتے ہیں۔۔ میں نے پوچھا۔۔۔
ہاں زیدی ۔۔۔ پھر ایک دن انہوں نے مجھے اسی سیکریٹری کے ساتھ دیکھ لیا!!!

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply