ناشتے سے دوری آپ کو کن بیماریوں سے نزدیک کرسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ناشتہ دن بھر کی غذا کا اہم حصہ ہے۔ صبح ناشتہ نہ کرنا ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور بہت سے مسائل کا سبب بنتا ہے، جن میں سے کچھ یہ ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ناشتہ چھوڑنے والے افراد میں ذیابیطس کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ناشتہ نہ کرنا دوران خون کو متاثر کرتا ہے، جو آگے جا کر دل کے امراض کی شکل اختیار کر لیتا ہے ۔ ناشتہ کرنے سے ذہن دن بھر چاک و چوبند رہتا ہے اور صحیح طرح کام کرتا ہے۔ اس سے انسان کی یاداشت بھی درست رہتی ہے۔ پورے دن کی غذا میں اگر ناشتے میں لی جانے والی مقدار، دوسرے وقتوں کے کھانے سے زیادہ ہو تو وزن گھٹانے میں آسانی ہوتی ہے۔ ناشتے میں کھانے کے لئے بہترین غذا انڈے اور ساسیجز ہیں، جبکہ میٹھے میں کھانے کے لئے شہد یا دلیہ لیا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply