فیفا نے بھارت کی رکنیت معطل کردی

بھارت کو بڑا دھچکا، فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

فیفا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیصلہ قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے کیا گیا ہے، فٹبال قوانین میں بیرونی مداخلت پر بھارت کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جب تک فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے رکنیت معطل رہے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلہ فیفا کونسل کے بیورو نے متفقہ طور پر لیا ہے، فیصلہ تیسری پارٹی کے غیر ضروری اثر و رسوخ کی وجہ سے لیا گیا۔

رکنیت کی معطلی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں انڈر 17 ویمن فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا ہے۔

بھارتی عدالت نے مئی میں فٹبال فیڈریشن کو برطرف کر کے 3 رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ فیفا قوانین کے تحت فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے فیفا نے پاکستان کی رکنیت بھی معطل کی تھی تاہم 29 جون کو ہونیوالے اجلاس میں نارملائزیشن کمیٹی کو پی ایف ایف ہاوس اور اختیارات واپس ملنے پرفیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply