• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

کراچی:نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی گئی تاہم انہیں حراست  میں نہیں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق،راؤ انوار بھیس بدل کر فرار ہورہے تھے وہ جعلی دستاویزات کے ذریعے بے نظیر ایئرپورٹ راولپنڈی سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر نجی ایئرلائن کی پرواز میں سوارتھے انہیں نجی ائیر لائن کی پرواز ای کے 653 سے نیچے اتارا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق،راؤ انوارکو حراست میں نہیں لیاگیا لیکن سفرسے روکا گیا ہے جس کے بعد وہ واپس اسلام آباد چلے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس افسر راؤ انوار گزشتہ روز تک   اپنا موبائل فون نمبر بند کرکے روپوش ہوگئے تھے  اور کسی سے بھی رابطہ نہیں کررہے تھے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply