کراچی:کراچی میں نادرن بائی پاس پرمسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 10زخمی ہوگئے۔
منگل کو کراچی میں نادرن بائی پاس پر خیبرہوٹل کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے ،حادثے میں 14سالہ لڑکی سمیت 4افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اورلاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
وزیرداخلہ سندھ سہیل انوراسپتال پہنچےاورزخمیوں کی عیادت کرتے ہوئےبہترطبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
Advertisements
![julia rana solicitors london](https://i0.wp.com/www.mukaalma.com/wp-content/uploads/2020/10/IMG_2023-scaled.jpg?fit=2560%2C1019&ssl=1)
حادثے کا شکار مسافر کوچ حب سے لاڑکانہ جارہی تھی،پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں