• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریکِ انصاف پختونخوا کےسوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ بلال احمد نے استعفیٰ دیدیا

تحریکِ انصاف پختونخوا کےسوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ بلال احمد نے استعفیٰ دیدیا

 پاکستان تحریک انصاف خیبر پختو نخوا کے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ بلال احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے ویڈیو بیان میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ بننے والے بلال احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے مجھے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ کی ذمہ داری دی گئی تھی لیکن ذاتی اور کاروباری مصروفیات سمیت والدین کی صحت کے پیش نظر استعفیٰ دیتا ہوں۔

بلال احمد کی جانب سے ایک بیان حلفی بھی لکھا گیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے غلطی اور ناسمجھی میں فیس بک پر کچھ پوسٹیں لگائیں،اپنے پوسٹوں پر تہہ دل سے معذرت کرتا ہوں،آئندہ پاکستان کے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں لگاؤں گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بیان حلفی میں بلال احمد نے مزید لکھا کہ فوج سمیت تمام اداروں کی قدر کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply