• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شریف خاندان کے فلیٹس حرام اور پی ٹی آئی کے حلال، احسن اقبال

شریف خاندان کے فلیٹس حرام اور پی ٹی آئی کے حلال، احسن اقبال

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے لندن میں 2 فلیٹس حرام اور پی ٹی آئی لیڈروں و وزرا کے کے 5،5 فلیٹس بھی حلال ہیں۔ احسن اقبال نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ شریف خاندان جو نواز شریف کی سیاست میں آمد سے قبل ملک کے ٹاپ بزنس گروپس میں سے ایک تھا ، اس کے دو لندن فلیٹس حرام اور پی ٹی آئی کے لیڈروں اور وزرا کی آف شور کمپنیاں اور لندن میں 5-5 فلیٹس جن کا نہ اتا معلوم نہ پتہ معلوم وہ حلال ہیں ، کیا یہ انصاف ہے؟ ذرا سوچئے! ۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے نواز شریف کا 9 سال کا احتساب کیا، 2 سال سے پاناما کے نام پر کڑا احتساب ہو رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے لیڈر کے خلاف سرکار کے کاروبار میں 1 پیسے کی کرپشن کا کوئی کیس نہیں۔ مرحوم والد کے کاروبار پر نام نہاد احتساب ہو رہا ہے۔ نواز شریف کا قصور عوامی مینڈیٹ سے کرپشن پر آواز اٹھائی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply