• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ارجنٹائن کی رہائشی عمارت میں آگ، 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

ارجنٹائن کی رہائشی عمارت میں آگ، 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

ارجنٹائن میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق آگ میں جھلس کر مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 35 زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ارجنٹائن کے دارالحکومت میں واقع ایک عمارت کی ساتویں منزل پر صبح تقریباً 6 بجے آگ لگی اور آٹھویں منزل تک تیزی سے پھیل گئی۔

ایمرجنسی سروسز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دو خواتین اور تین بچوں کو زندہ نکال لیا گیا تھا لیکن وہ دھویں میں سانس لینے اور جھلسنے کی وجہ سے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

تفتیش کے انچارج پراسیکیوٹر نے کہا کہ 14 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ حادثاتی معلوم ہوتی ہے جس میں دھماکے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply