• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریک انصاف آج جھنگ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی

تحریک انصاف آج جھنگ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج پنجاب کے تین شہروں میں جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گےانتخابی مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی جانب سے آج جھنگ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں عوامی طاقت مظاہرہ کیا جائے گا۔

عمران خان سب سے پہلے جھنگ کے مائی ہیر اسپورٹس کمپلکس میں دن 3 بجے پہنچیں گے جہاں وہ کارکنان سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ شام 5 بجے فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف آج ہونے والے تیسرے جلسے کے سلسلے میں رات 8 بجے سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم پہنچیں گے اور خطاب کریں گے۔

تینوں جلسوں کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر میں تمام امیدواروں کو انتخابی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے-

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply