بی جے پی اور شیو سینا کے مابین کشیدگی

ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ اور مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اودے ٹھاکرے کے خلاف پارٹی میں بغاوت ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے حمایت یافتہ باغی شیو سینا رہنما ایکناتھ شندے نے 40 اراکان کی حمایت کا دعوی کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شندے 40 ایم ایل ایز کے ساتھ گوہاٹی کے ہوٹل میں موجود ہیں جہاں شیو سینا اراکین کے احتجاج کرنے پر پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

وزیراعلیٰ اودے ٹھاکرے وزیراعلیٰ ہاؤس چھوڑ کر گھر منتقل ہوگئے۔ اودے ٹھاکرے کے مطابق وہ دوسروں کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے کارکنان کے کہنے پر مستعفی ہونے اور پارٹی چیف کا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

شندے کا دعوی ہے کہ ان کے پاس شیوسینا کے ارکان اسمبلی کی اتنی تعداد ہے کہ وہ بی جے پی کے ساتھ مل کر ریاست میں ایک نئی حکومت بنا سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply