• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سینیٹ میں جوڑ توڑ کیلئے آصف زرداری سرگرم، آج اہم ملاقاتیں کریں گے

سینیٹ میں جوڑ توڑ کیلئے آصف زرداری سرگرم، آج اہم ملاقاتیں کریں گے

سینیٹ انتخابات کےبعد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایوان بالا میں اپنا چیئرمین لانے کے لیے سرگرم ہیں اور اس کے لیے آزاد سینیٹرز سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ فاٹا کے آزاد سینیٹرز نے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو کا کہنا ہےکہ آصف زرداری آج سینیٹ کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کریں گے، ان کی آج مولانا فضل الرحمان اور فاٹا کے نومنتخب آزاد سینیٹرز سےملاقات طے ہے۔ڈاکٹر قیوم سومرو کے مطابق آصف زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا وفد منسٹر کالونی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمن سینیٹ کے انتخاب پر مشاورت ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری چیئرمن سینیٹ کے عہدے کے لیے مولانا فضل الرحمان سے حمایت مانگیں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آج آصف زرداری فاٹا کے نومنتخب آزاد سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے جب کہ آزاد سینیٹرز آصف زرداری سےملاقات بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق فاٹا کے سینیٹرز آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی کی باضابطہ حمایت کا اعلان کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply