نورا اور جیکولین کے حوالے سے نئے انکشافات

اربوں روپے کی بھتہ خوری کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر نے نورا فتیحی اور جیکولین فرنینڈس کے حوالے سے مزید انکشافات کئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سکیش نے اپنے وکلاء اننت ملک اور اے کے سنگھ کے ذریعے جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ نورا فتحی نے ہمیشہ جیکولین کے خلاف ان کا برین واش کیا، اس لیے وہ چاہتی تھیں کہ وہ جیکولین کو چھوڑ کر ان سے ڈیٹنگ شروع کر دے ۔نورافتیحی دن میں کم از کم 10 بار مجھے کال کرنے کی کوشش کرتی تھی اور اگر میں کال کا جواب نہیں بھی دیتا تو بھی وہ مجھے کال کرتی رہتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ میں اور جیکولین ایک سنجیدہ رشتے میں تھے، میں نے نورا کو ٹالنا شروع کر دیا، لیکن وہ مجھے فون کر کے پریشان کرتی رہی اور ساتھ ہی، مجھ سے بوبی (نورا کے رشتہ دار) کو میوزک پروڈکشن کمپنی قائم کرنے میں مدد کرنے کو کہتی رہی، جو میں نے کی۔ نورا مجھے ہرمز کے بیگ اور زیورات کی ایک سے زیادہ تصویریں جو وہ چاہتی تھیں بھیجتی تھی ، جو میں نے اسے دیں اور وہ آج تک انہیں استعمال کر رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سکیش نے مطالبہ کیا کہ ہرمز کے جو مہنگے بیگز نورا فتحی کے پاس ہیں، وہ ان میں سے ہر ایک کا بل پیش کرے لیکن وہ ایسا نہیں کرسکتی کیونکہ اس کے پاس ایسا کچھ نہیں ہے۔ سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا کہ ان بیگوں کی قیمت دو کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply