• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیا سمپسنز کارٹون میں حالیہ غرق ہونے والی آبدوز کی پیشنگوئی کر دی تھی؟

کیا سمپسنز کارٹون میں حالیہ غرق ہونے والی آبدوز کی پیشنگوئی کر دی تھی؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ سمپسنز کارٹون میں حالیہ غرق ہونے والی آبدوز کی پیشنگوئی کر دی تھی ! دیکھیں اس ویڈیو میں

جہاں پاکستان کے پاس دستیاب کلپ میں واضح طور پر اس سین کو دیکھا جا سکتا ہے جس میں سمپسنز کارٹون میں سمندر میں حالیہ غرق ہونے والی آبدوز کے سین کو فلمایا گیا تھا ۔

امریکی اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے کئی بار مستقبل کے واقعات کی درست پیشگوئیاں کی ہیں۔

اب ایک بار پھر اس شو کے مداحوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دی سمپسنز نے 2006 کی ایک قسط کے دوران ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب جاتے ہوئے تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کے بارے میں درست پیشگوئی کی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ شو کی اس قسط کا موازنہ گمشدہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز سے کیا جا سکتا ہے جس کا ملبہ 22 جون کو دریافت کیا گیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دی سمپسنز کے پروڈیوسر مائیک ریس بھی ٹائٹن آبدوز میں ٹائی ٹینک کا سفر کر چکے ہیں، مگر شو کی یہ قسط بہت پہلے نشر ہوئی تھی۔

دی سمپسنز کے سیزن 17 کی 10 ویں قسط میں ہومر سمپسن کو اپنے والد کے ساتھ سمندر میں ایک خزانے کی تلاش کے لیے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔

شو میں دکھایا گیا بحری جہاز بھی ٹائی ٹینک کی طرح 2 ٹکڑوں میں تقسیم تھا۔

پھر ہومر سمپسن کی آبدوز ایک جگہ پھنس جاتی ہے اور بار بار آکسیجن کی کمی کی وارننگ ظاہر ہونے لگتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ اس سے پہلے اس کارٹون میں ولڈ ٹریڈ سینٹر جیسے ہولناک حملے اور مستقبل میں ہونے والے دیگر واقعات کے بارے میں بھی پیشنگوئی کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply