• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسلم مخالف سازش، بھارت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی حجاب پر پابندی عائد

مسلم مخالف سازش، بھارت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی حجاب پر پابندی عائد

بھارت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے اسکول میں بھی حجاب پر پابندی عائد کردی گئی.

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا کے ایک اسکول میں طالبات اور اساتذہ پر حجاب لینے پر پابندی عائد کردی گئی،جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ مودی انتظامیہ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو سمجھ لینا چاہئیے کہ یہ بھارت کی کوئی ریاست نہیں، جہاں اپنی مرضی کے مطابق لباس  پہننے   کی آزادی نہیں اور جہاں اقلیتوں کے گھروں کو بلڈوز کیا جاتا ہے.

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی لڑکیاں حجاب پر پابندی برداشت نہیں کریں گی۔

بھارتی ریاست کرناٹکا میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،  بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امتحانات میں 6 طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کمرہ امتحان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، ایک امتحانی مرکز میں چھ طالبات کو حجاب اتارنے کا حکم دیا گیا تاہم طالبات نے منع کردیا جس پر انتظامیہ نے لڑکیوں کو واپس گھر بھیج دیا۔

اس سے قبل کرناٹک کے شہر اوڈوپی میں حجاب پر پابندی کے خلاف پٹیشن دائر کرنے والی طالبہ عالیہ اسدی کو بھی ساتھی طالبہ کے ہمراہ امتحان دینے سے روک دیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

کرناٹک میں بی جے پی کی قیادت والی ہندوتوا حکومت نے کلاس رومز میں حجاب پر پابندی لگا دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ حجاب میں ملبوس طلباء اور اساتذہ کو امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply