28 اکتوبر کو رواں سال کا آخری چاند گرہن ہوگا

2023 کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا۔ 28 اکتوبر کو جزوی چاند گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ کرنا ممکن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ چاند گرہن 28 اکتوبر کو رات 11 بجکر 01 منٹ پر شروع ہوگا اور 29 اکتوبر رات کے 01 بجکر15 منٹ پر عروج کو پہنچے گا۔

چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کو رات 03 بجکر 36 منٹ پر ہوگا۔ چاندگرہن پاکستان سمیت ایشیا، روس، یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھاجاسکےگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے کسی قسم کی احتیاط کی ضرورت نہیں ہوتی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply