• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوازشریف کی وطن واپسی پر سٹاک مارکیٹ 6سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نوازشریف کی وطن واپسی پر سٹاک مارکیٹ 6سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ایک سو انڈیکس چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس سے پیسے کی قدر میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاروباری خبروں پر نظر رکھنے والے امریکی ٹیلی ویژن بلوم برگ کا کہنا ہے کہ جمعے کو کاروباری اوقات کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کراچی سٹاک ایکسچینج کے ایک سو انڈیکس میں 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 50 ہزار 670 اشعاریہ 4 کی سطح پر پہنچ گئی۔

بلومبرگ کی جانب سے ٹریک کیے گئے 90 سے زیادہ عالمی ایکویٹی انڈیکسز میں رواں ماہ کراچی سٹاک ایکسچینج دس فیصد بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

الفلاح سی ایل ایس اے سکیوریٹیز کے بین الاقوامی سیلز کے سربراہ فیصل بلوانی کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی روپے کی قدر میں حالیہ اضافہ، قرض کی ثانوی مارکیٹ کا بلند ترین شرح کی جانب بڑھتا رجحان اور مہنگائی کے اعداد و شمار نئی سرمایہ کاری کو سٹاک مارکیٹ کی جانب موڑنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید کہا کہ چھ سال کے بعد کراچی سٹاک ایکسچینج کا ایک سو انڈیکس 50 ہزار کی سطح پر پہنچنے سے توجہ مارکیٹ پر مرکوز رہے گی۔
رواں سال جون میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے قرض کا معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان کے سٹاکس میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستانی روپیہ ستمبر میں ریکارڈ نچلی سطح سے تقریباً 10 فیصد بڑھا ہے اور بلومبرگ کی جانب سے ٹریک کی جانے والی معیشتوں میں سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی قرار دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوری میں انتخابات متوقع ہونے کے باعث ملک میں نئی سرمایہ کاری لانا مشکل ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply