ملا عمر کی گاڑی 21 سال بعد مل گئی

طالبان نے اپنے سابق امیر ملا کی 21 سال قبل زیر زمین چھپائی گئی گاڑی ڈھونڈ نکالی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملا عمر نے اپنی ٹویوٹا گاڑی کو جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار میں زیر زمین چھپا رکھا تھا۔

طالبان کے سابق امیر کی گاڑی پلاسٹک میں لپٹی ہوئی تھی اور اس کی حالت قدرے بہتر تھی، صرف اس کا سامنے والا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق طالبان نے ملا عمر کی تاریخی گاڑی کو نیشنل میوزیم میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 

افغانستان میں طالبان حکومت سے منسلک ایک عہدیدار محمد جلال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 4 تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ یہ گاڑی ان کے بانی رہنما ملا عمر کے زیر استعمال رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply