• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کوڑے کے ڈھیر پر شادی کا فوٹو شوٹ کروانے کی کیا وجہ تھی؟

کوڑے کے ڈھیر پر شادی کا فوٹو شوٹ کروانے کی کیا وجہ تھی؟

تائیوان کے ایک جوڑے نے اپنی شادی سے قبل کوڑے کے ڈھیر کے سامنے فوٹوشوٹ کروایا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کوڑے کے سامنے فوٹو شوٹ کرواتے دیکھ کر لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات آئی کہ آخر کوئی گندگی کے سامنے فوٹو شوٹ کیوں کروائے گا؟
شادی کے لمحات کو یادگار بنانے کے لیے لوگ عالیشان جگہوں کا انتخاب کرتے ہیں جہاں دلہا اور دلہن تصاویر بنواتے ہیں، دنیا بھر میں لوگ اپنی شادیوں پر یہ ہی کرتے ہیں لیکن تائیون کے ایک جوڑے نے شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے کوڑے والی جگہ منتخب کی۔
ماحول دوست جوڑے ایرس ہسوہ اور ان کی منگیتر نےگرین پیس کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد لوگوں میں یہ شعور پیدا کرنا ہے کہ گندگی پھیلانا کتنا ناگوار ہوسکتا ہے۔
دونوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ان کے اس اقدام سے لوگ بلاوجہ سڑکوں پر کوڑا پھینکنے سے رُک جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے جنوری میں طے شادی میں مدعو کیے گئے افراد کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ شادی میں آکر وہاں بچ جانے والی کھانے کی اشیا یا سامان اپنے ساتھ لے جانے کے لیے کوئی ڈبہ، کنٹینر یا شاپر لائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply