جہاں تک گئے اسلحہ برآمد کیا گیا، آئی جی عثمان انور

لاہور:نگران وزیر اطلاعات عامر میر اور آئی جی پنجاب پولیس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ زمان پارک آپریشن کے دوران پولیس کے ساتھ مزاحمت کی گئی۔

اس موقع پر عامر میر نے کہا کہ پولیس والوں پر پیٹرول بم سے حملے کیے گئے، شر پسند عناصر کے خلاف کیسز بھی درج کیے گئے تھے۔پولیس نے ایکشن لے کر نوگو ایریا کو کلیئر کیا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ عدالت نے واضح کہا کہ تفتیش کے عمل کو نہیں روکا جاسکتا، عدالت نے کہا اندر جانے کے لیے سرچ وارنٹ ہونا چاہیے،ہائی کورٹ نے کلیئر کیا کہ آپ کا حق ہے میرٹ پر تفتیش کریں۔

آئی جی پنجاب عثمان انورکا کہنا تھا کہ ہم نے جیو ٹیگنگ اور جیو فینسنگ، انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پررپورٹ تیار کی،علاقے کو کلیئر کرنے کے بعد مزاحمت کرنے والے افراد کو گرفتار کیا۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ دوپہر 12 بجے کے قریب سرچ وارنٹ حاصل کیا،لیڈر شپ سے رابطہ کیا، انہوں نے کہا ہم وہاں نہیں ہیں، ابھی بھی پولیس اہلکار زمان پارک میں موجود ہیں، جہاں تک گئے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

تمام مناظر آپ ٹیلی ویژن پر دیکھ چکے ہیں، ہائیکورٹ کے حکم اور پی ایس ایل میچ کی وجہ سے آپریشن روکا تھا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کی گاڑیوں پر بھی پیٹرول بم سے حملے کیے گئے۔

ہم نے 24 گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی کی، ہماری طرف سے ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی، کوئی ایک بے گناہ شخص بھی گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

آج بھی ہم اسلحہ کے بغیر گئے،ہم قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply