• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے ہر اقدام اٹھایا جائے گا، گورنر پنجاب

عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے ہر اقدام اٹھایا جائے گا، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والے اپنے آپ کے بھی دشمن بنے ہوئے ہیں اور ایسا کرنا کورونا کو خود دعوت دینے کے مترادف ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے ہر اقدام اٹھایا جائےگا کیوں کہ سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنے سے ہی کورونا کو روکا جا سکتا ہے۔

چودھری سرور نے کہا کہ آج کا وقتی فاصلہ ہمیشہ کے فاصلوں سے محفوظ بنائے گا، انسدادکورونا کیلئے افواج پاکستان کا تاریخی کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سب بڑا خطرہ بن چکا ہمیں حفاظتی تدابیرپر عمل کر نا ہوگا، ہم سب وزیراعظم کی قیادت میں کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم مشکل کی گھڑی میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں چین مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply