• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت سے بارود اور اسلحہ سیلاب میں بہہ کرپاکستان آگیا

بھارت سے بارود اور اسلحہ سیلاب میں بہہ کرپاکستان آگیا

بھارتی فورسز کی نااہلی کھل کر سامنے آئے لگی بھارت کی جانب سے ایل او سی پر نصب کیا جانے والا اسلحہ بارود سیلابی پانی میں بہہ کر پاکستان آنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ظفروال میں نالہ ڈیک سے گزرنے والا سیلابی ریلا بھارت سے اپنے ساتھ ڈھیر سارا اسلحہ بارود بہا لایا نالہ ڈیک سے مسلسل بارودی سرنگیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں ہفتے میں نالہ ڈیک سے دو درجن کے قریب بارودی سرنگیں مل چکی ہیں جنہیں سول ڈیفنس نے ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیا ہے آج بھی بی ڈی ایس نے اینٹی ٹینک مائن 2 تحویل میں لیے ہیں،ایک لہری کا مقام سے دوسرا دیولی کے مقام سے برآمد ہوا ہے ان دونوں اینٹی ٹینک کا وزن 12پونڈ وزن ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو نالہ ڈیک سے دور رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب نالہ ڈیک سے مسلسل اسلحہ بارود ملنے کی وجہ سے اہل علاقہ میں بھی شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply