• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کابل: مشکل صورتحال میں پی آئی اے کے کپتان نے کمال کردیا

کابل: مشکل صورتحال میں پی آئی اے کے کپتان نے کمال کردیا

کابل ائیر پورٹ پر مشکل صورتحال میں سی ای او پی آئی اے اور طیارے کے کپتان کی بروقت کوآرڈینیشن نے کمال کر دیا۔

پی آئی اے کا طیارہ سفارت کاروں اورمسافروں کو لینے کابل پہنچا تو حالات اچانک ہی خراب ہوگئے۔ پی آئی کا طیارہ کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر اکیلا رہ گیا۔اس دوران طالبان کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوگئے۔

اے ٹی سی کی جانب سے کپتان کوبتایا گیا ہم جارہے ہیں اپنا فیصلہ خود کریں۔کپتان سے مشکل صورتحال میں سی ای او پی آئی اے کا رابطہ ہوا۔ سی ای او پی آئی اے نے کپتان کو مشکل صورتحال میں اعصاب پر قابو پانے کا مشورہ دیا۔

کپتان نے سی ای او کو بتایا کہ دو لڑاکا طیارے رن وے پر اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایئر مارشل ارشد ملک نے کپتان کو فوری تیار ہونے کا کہا۔

ایئر مارشل ارشد ملک نے کپتان کو جیٹ طیاروں کے پیچھے رن وے پر تیزی سے دوڑاتے ہوئے ٹیک آف کی تیکنیکی مہارت سے آگاہ کیا۔ کپتان نے سی ای او کے مشورے پر طیارے کو انتہائی مہارت سے بحفاطت ٹیک آف کیا۔

طیارے کے کپتان کی حاضر دماغی اور سی ای او پی آئی اے کی کوآرڈینیشن سے طیارہ اور مسافر بحفاظت وطن پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

کپتان نے ذمہ داری کے ساتھ قومی ایئرلائن کے اربوں روپے مالیت کے طیارہ اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صورتحال سے متعلق پی آئی اے کی سینیئر پرسر کا آڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply