مریم نواز نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرائی

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الزام لگایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرائی، وہ نہیں چاہتی تھیں شہباز شریف تقریر کریں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کو اکھاڑہ بنایا گیا اور ن لیگ کی پوری قیادت نے ہنگامہ آرائی کی سرپرستی کی۔

فرخ حبیب نے الزام لگایا کہ مریم صفدرنے شاہد خاقان عباسی کو ہنگامہ آرائی اور حملے کا حکم دیا۔ یہ رویہ نیا نہیں ہے پہلے بھی مسلم لیگ ن حملے کرتی رہی ہے۔

وزیرمملکت نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ نیب اور سپریم کورٹ پر حملہ کرچکی ہے۔ گلو بٹ کا کلچر ن لیگ نے متعارف کرایا۔ ن لیگ گجرانوالہ میں ہماری ریلی اور ملتان میں شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ پر حملہ کر چکی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاعمران خان نے کابینہ اجلاس میں شہباز شریف پر حملے کا حکم دیا۔

کل پارلیمان میں جو ہوا بہت افسوسناک ہے۔ کل حکومت نے قائدِ حزبِ اختلاف اور اپوزیشن پر حملہ نہیں کیا بلکہ پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں منگل کو ہونے والا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان باہم دست و گریباں نظر آئے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی۔ ہاتھا پائی کے دوران رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کی بائیں آنکھ کا کار نیا زخمی ہوگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

قبل ازیں پیر کو بھی اجلاس کے دوران شور شرابہ دیکھنے میں آیا تھا لیکن منگل کو ایوان میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply