پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کے قریب موجود تھا جسے پاک فوج نے مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی جاسوس ڈرون کو تحویل میں لے لیا ہے۔پاک فوج کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران یہ چوتھا جاسوس ڈرون ہے جسے پاک فوج کی جانب سے تباہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ان ڈرونز کو بھارتی فورسز کی جانب سے جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ انہیں لائن آف کنٹرول کے اطراف پاکستانی فوجیوں کی پوزیشنز کا عمل ہوسکے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بھارت میں دائیں بازو کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہونے کے بعد لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی معمول بن چکی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2018 میں بھارت کی جانب سے اب تک 400 سے زائد بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد شہید اور 69 زخمی ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply