• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دل کا اسٹنٹ ڈالنے پر خرچہ ایک لاکھ روپے ہوگا،رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

دل کا اسٹنٹ ڈالنے پر خرچہ ایک لاکھ روپے ہوگا،رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

پیر کو چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے غیر معیاری اسٹنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پراسٹنٹس کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے بنائی گئی سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل کمیٹی نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔سربراہ کمیٹی ڈاکٹر سرجن اظہر کیانی نے دل کے مریضوں کو ڈالے جانے والے اسٹنٹ کی قیمت ایک لاکھ روپے تک ہونے کا بتایا تو چیف جسٹس نے اسے بڑی خوشخبری قرار دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ 3کے بجائے ایک لاکھ روپے خرچہ آنا معجزہ ہے،قوم اس خوشخبری کی قیمت ادا نہیں کرسکتی اگر کسی کو تجاویز پر اعتراض ہے تو بتائیں۔عدالت نے میڈیکل اسٹنٹس کے معاملے پر کمیٹی کی رپورٹ وزارت قومی صحت، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور تمام صوبوں کے سیکرٹریز صحت کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے 10 روز میں تمام اداروں سے رائے طلب کر لی، مقدمے کی مزید سماعت 10 روز کیلئے ملتوی کر دی گئی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply