ایچ بی ایل پی ایس ایل اور ٹک ٹاک کے درمیان پارٹنرشپ

ابوظہبی: ایچ بی ایل پی ایس ایل اور ٹک ٹاک کے درمیان پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پا گیا ہے-

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 اور ٹک ٹاک کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیاہے۔اس شراکت داری کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے مداح سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا کنٹنٹ تیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں دیکھاجاسکے گا۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا 34واں میچ اور فائنل 24 جون کو ہوگا۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز کے ابتدائی شیڈول میں 2 ڈبل ہیڈرز شامل تھے تاہم کھلاڑیوں کی سہولت اور ان کے ورک لوڈ کے پیش نظر ابتدائی شیڈول میں مزید ایک ڈبل ہیڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس شراکت داری کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹک ٹاک کے ساتھ مل کر مذکورہ سوشل میڈیا ایپ کے لیے بی اسپوک کنٹنٹ تیار کرے گا اس پلیٹ فارم کے ذریعے پی سی بی کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے تعلق مزید مضبوط ہوگا۔

اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا ترانہ گروو میراکو ٹک ٹاک پر خوب پذیرائی ملی تھی،اس ترانے کو اب تک 1.7 بلین ویووز مل چکے ہیں۔

بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی اور سربراہ پی ایس ایل کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ہمیشہ نئے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ کرکٹ فینز کو کھیل سے جوڑا رکھا جائے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا ایپ ہے، جس کے ساتھ شراکت داری سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے فینز کی تعداد میں اضافہ ہوگا، گروو میرا کی ٹک ٹاک پر پذیرائی سے اس ایپ پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

  • julia rana solicitors
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply