جائیداد ضبطگی کیس میں اسحاق ڈار کی درخواست مسترد

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی ہے۔

 جج محمد بشیر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کا وہ فیصلہ برقرار رہے گا، جائیداد فروخت نہیں کی جا سکتی، جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے جائیداد پر قبضہ نہیں کیا اثانے منجمد ہی رہیں گے۔اس سے قبل سات فروری کو ہونے والے سماعت میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی پر اعتراضات کے کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 قاضی مصباح نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ہجویری فانڈیشن ایک ادارہ ہے جس میں خرید و فروخت نہیں کر سکتے۔ جو فیصلہ ہوتا ہے بورڈ کرتا ہے پھر اس پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جائیداد ضبطگی کے چودہ دن کے اندر رجوع کرنا چاہیے تھا جو انہوں نے نہیں کیا۔جس پر قاضی مصباح کا کہنا تھا کہ ہمیں آرڈر دیر سے ملا ورنہ ہم فورا رجوع کرتے، عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔فیصلہ 14 فروری کو سنایا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply