• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلدیاتی انتخابات میں شکست: پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات نے جنم لے لیا

بلدیاتی انتخابات میں شکست: پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات نے جنم لے لیا

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اندر اختلافات میں شدت آگئی ہے، کئی افراد پر ٹکٹس فروخت کرنے کا الزامات۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی کے بھائی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے ایک ویڈیو میں گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن تعلیم پر میئر پشاور کا ٹکٹ 7 کروڑ میں فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق ارباب محمد علی نے معاملے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تاہم میئر پشاور کی نشست کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش نے ٹکٹ کے عوض پارٹی قائدین کو رقوم دینے کی تردید کرتے ہوئے ارباب خاندان کو پارٹی کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پیسے نہیں دیئے، گورنر نے ٹکٹ کے فروخت اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کے اسباب معلوم کرنے کیلئے انکوائری کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply