• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اذان سے متعلق متازع بیان، مسلمان شاعر نے سونو نگم کی حمایت کردی

اذان سے متعلق متازع بیان، مسلمان شاعر نے سونو نگم کی حمایت کردی

ممبئی: بھارتی شاعر ادیب، لکھاری جاوید اختر نے گلوکار سونو نگم کے اذان سے متعلق بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں متفق ہوں رہائشی علاقوں میں مساجد یا کسی بھی عبادت گاہ میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس اپریل میں سونو نگم نے اذان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں مسلمان نہیں ہوں مگر پھر بھی فجر کی اذان سننی پڑتی ہے اور اُس کی وجہ سے اٹھنا بھی پڑتا ہے‘۔

بھارتی سنگر سونو نگم کے اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور اُن کے مداحوں نے گلوکار کو اس بیان پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

بعد ازاں سونو نگم کے مداحوں اور بالی ووڈ کی غیر مسلم اداکارؤں پوجا بھٹ اور کنگنا رناوت نے گلوکار کو کرارا جواب دیا تھا۔

پوجا بھٹ نے سونونگم کے بیان پر  ردِ عمل۔ دیتے ہوئے کہا تھا کہ’’میں باندرا کی فضاء میں روز اذان کی آواز اور گرجا گھر کی گھنٹی پر اٹھتی ہوں اور اگر بتی جلا کر بھارت کی مذہبی رواداری کو سراہاتی ہوں‘‘۔

دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ   کنگنا رناوت نے سونو نگم کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب لکھنو میں فلم ’’تنوویڈز منو ریٹرنس‘‘ کی شوٹنگ جاری تھی تو اُس وقت اذان کی آواز سماعت سے ٹکراتی تھی اور اسی دوران میں سارے کام چھوڑ کر اس میں گم ہوجاتی تھی کیونکہ مجھے اذان بہت زیادہ پسند ہے۔

کنگنا رناوت نے مزید کہا تھا کہ ’میں کسی بھی مذہب یا چیز کے حوالے سے اپنی رائے دے سکتی ہوں تاہم کسی کے بارے میں بات نہیں کر سکتی کیونکہ مجھے مسجد، مندر اور گرجا گھر جانا بہت پسند ہے اور میں تمام مذاہب سے محبت کرتی ہوں‘۔

ہرطرف سے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد سونو نگم نے اپنے بیان کی صفائی دی کہ اُنہوں نے اذان کو نہیں بلکہ لاؤڈ اسپیکر کو نشانہ بنایا تھا بعد ازاں انہوں نے ایک  ویڈیوبھی شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’صبح کا آغاز اذان کے ساتھ‘۔

تاہم اب ایک عجیب صورتحال سامنے آئی کہ  بھارت کے مسلمان شاعر ، ادیب اور فلم لکھاری جاوید اختر نے تقریبا ایک سال گزرنے کے بعد اذان سے متعلق سونونگم کے مؤقف کی تائید کردی۔

جاوید اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا جس کے بعد شدید ہنگامہ کھڑا ہوگیا، اُن کا کہنا تھا کہ ’میں سونو نگم کے مؤقف کی تائید کرتا ہوں کہ مساجد یا کسی بھی عبادت گاہ کو رہائشی علاقوں میں لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے‘۔

Advertisements
julia rana solicitors

بھارتی شاعر کے اذان سے متعلق ٹویٹ پر مداح شدید برہم ہوئے اور انہوں نے جاوید اختر سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply