• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کو سنائپر یا خود کش حملے میں نشانہ بنانے کی سازش ہو رہی ہے:بابراعوان

عمران خان کو سنائپر یا خود کش حملے میں نشانہ بنانے کی سازش ہو رہی ہے:بابراعوان

پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کو سنائپر یا خود کش حملے میں نشانہ بنانے کی سازش ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان ایک بڑی جمہوری پارٹی کے سربراہ ہیں، اطلاعات پہلے سے تھیں کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہو گا، عمران خان نے خود پر قاتلانہ حملے سےمتعلق دوبار بتایا، عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ایک کارکن شہید اور 11 زخمی ہوئے، عمران خان کی جان لینے کی دوبارہ کوشش ہو رہی ہے۔ عمران خان کے موقف پر ایف آئی آر اب تک نہیں کاٹی گئی، عمران خان کو سیکیورٹی کے حوالے سے تنہا کیا جارہاہے، عمران خان کو اسلام آباد کچہری بلا کر بم سے اُڑانے کا منصوبہ بنایا جارہاہے۔ اسلام آباد کچہری میں ایک نہیں کئی قتل ہوئے مگر قاتل کا پتہ نہیں چلتا۔

بابر اعوان نے کہا کہ آج کا موضوع غیر سیاسی مسئلے پر ہے، عمران خان کے کیسز اور ان کی زندگی کے بارے میں آج بات کررہے ہیں،ہم نے مذہبی جنونیت کا بھی بتا دیا تھا کہ اس طرح حملہ کیا جائے گا۔پولیس کی ذمہ داری تھی وہ ملزم کو حراست میں لے کر کاروائی کرتے۔ملزم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا رہے ہیں۔جے آئی ٹی کے مطابق ثابت ہوچکا ہے تین جگہ سے حملہ ہوا عمران خان پر۔تازہ اطلاعات اور شواہد کے مطابق ایک اور قاتلانہ حملہ کی تیاری کی جارہی ہے، عمران خان کو مجبور کیا جارہا ہے وہ اسلام آباد میں مقدمات میں پیش ہوں۔ جو غیر قانونی ہے۔ عمران خان پر اسلام آباد میں متعدد پرچے درج ہوچکے،کوشش ہے اسلام آباد کچہری میں عمران خان کو گھیر کر لایا جائے پھر سنائپر سے حملہ کیا جائے،ایک غیر ملکی ایجنسی نے یہ بتایا ہے اسلام آباد کچہری میں ایسا واقع ہوسکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بابراعوان نے مزید کہا کہ پہلی بار جوڈیشنل کیمپلکس میں عمران خان کی آمد پرسکیورٹی کے کیمرے بند کردیے گئے، عمران خان کی پیشی پر اے ٹی سی کورٹ کی سیکورٹی مکمل طور پر غائب تھی،جوڈیشل سیکورٹی کی اپنی سیکورٹی کا ایک بھی اہلکار عمران خان کی پیشی پر نہیں تھا،احمد نیازی عمران خان کی سیکورٹی کا انچارج ہے اس پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کردیا گیا،حکومت چاہتی ہے عمران خان کے جانثار ان کی سیکورٹی سے ہٹ جائیں،سلمان تاثیر اور لیاقت باغ حملہ والا فارمولا استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اسلام آباد کے اندر موجود ای کورٹ میں سپیڈلی مقدمات نمٹائے گئے،میری عدلیہ سے اپیل ہے عمران کی پیشی بذریعہ ویڈیو لنک کی جائے،حکمرانوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو کون ذمے دار ہوگا؟ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو ہر عدالت میں جاکر پیش ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply