لاہور: تحریک انصاف کے عمران خان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بیگم اس وقت زمان پارک میں اکیلی ہیں اور انہوں نے وہاں پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میرے وہاں سے جانے کے بعد پنجاب پولیس نے زمان پارک میرے گھر پر حملہ کیا۔
جہاں پر بشریٰ بیگم اکیلی ہیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں۔
Advertisements

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے، جہاں ایک ملاقات میں مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کئے گئے تھے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں