• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شادی شدہ افراد کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟سائنسدانوں نے بتا دیا

شادی شدہ افراد کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟سائنسدانوں نے بتا دیا

سائنسدانوں نے شادی شدہ افراد پر مرتب ہونے والے ایک عجیب اثر کا انکشاف کیا ہے۔
امریکا کی Binghamton یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شریک حیات سے تعاون نہ ملنے کا احساس جسمانی تناؤ میں اضافہ کرتا ہے۔درحقیقت اس احساس سے جسم میں تناؤ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔کورٹیسول وہ ہارمون ہے جو مزاج، عزم اور رویوں وغیرہ کو کنٹرول کرنے والے دماغی حصوں کے ساتھ کام کرتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

محققین نے مثبت اور منفی سماجی معاونت کا تجزیہ گفتگو کے ذریعے کیا اور پھر لعاب دہن کے ذریعے ان کے جسم میں کورٹیسول کی سطح کو دیکھا گیا۔تحقیق میں 191 شادی شدہ جوڑوں کو شامل کرکے دیکھا گیا تھا کہ آپس میں بات چیت اور خیال رکھنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ان جوڑوں کے ساتھ 10، 10 منٹ کے 2 سیشن کیے گئے جن میں ان سے ایسے ذاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جو شادی سے متعلق نہیں تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply