• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آسٹریلین یونیورسٹیز کا اقدام،’’کاغذ قلم ‘‘کے ذریعے امتحان لینے کا اعلان

آسٹریلین یونیورسٹیز کا اقدام،’’کاغذ قلم ‘‘کے ذریعے امتحان لینے کا اعلان

 آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں نے دوبارہ ‘قلم اور کاغذ’ کےذریعے  امتحانات  لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ طلبا کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے بڑھتے استعمال پر یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی  ٹاپ رینکنگ  یونیورسٹیوں کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر سے تیار کردہ متن میں انقلابی تبدیلیوں  کے پیش نظر  اب  طلبا کی اہلیت  کا اندازہ  لگانے کے لئے ازسر نو ڈیزائن اہم ہے  کیونکہ اب طلبا   مضامین لکھنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے  نت نئے سافٹ ویئر کا استعمال کر رہے ہیں۔

بڑے تعلیمی  اداروں نے نئے قواعد  متعارف کرائے  ہیں جن میں  واضح کیا گیا ہے کہ AI کا استعمال دھوکہ دہی ہے۔ تازہ ترین تبدیلیاں چیٹ جی پی ٹی، جو کہ کسی بھی موضوع پر فوری یا سوال کے جواب میں متن تیار کرتا ہے کے  نومبر میں متعارف کرائے جانے کے بعد آئی ہیں ۔

واضح رہے  نیویارک کے سرکاری اسکولوں میں پہلے ہی تمام  کمپیوٹرآلات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آسٹریلیا میں، ماہرین تعلیم نے ChatGPT اور اسی طرح کی ٹیکنالوجی کی پلیجرازم سافٹ ویئر سے بچنے کی صلاحیت پر تشویش کا  اظہار کیا ہے

آسٹریلیا کی آٹھ سرکردہ یونیورسٹیوں کے گروپ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو، ڈاکٹر میتھیو براؤن نے کہا کہ ادارے طلبہ کی تعلیم، عملے کی تربیت، دوبارہ امتحان ڈیزائن کرنے کے  اور اسیسمنٹ کے طریق کار سے موثر طریقے سے نمٹ رہے ہیں

ایک ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  AI طلباء کو سیکھنے میں مدد کر سکتا ہے، اور مستقبل میں ان ٹولز کا حصہ بنے گا جو ہم کام پر استعمال کرتے ہیں – لہذا ہمیں اپنے طلباء کو یہ سکھانے کی ضرورت ہے کہ اسے جائز طریقے سے کیسے استعمال کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے سائنسی پروفیسر ٹوبی والش  کا کہنا تھا کہ  GPT-4  صرف پلیٹ فارم پر پابندی لگانا غیر حقیقی تھا۔یہ ہتھیاروں کی دوڑ ہے جو کبھی ختم ہونے والی نہیں ہے، اور آپ کبھی جیتنے والے نہیں ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply