• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میگا منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

میگا منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

کراچی: بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور  ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 10 دسمبر تک توسیع کردی۔تاہم آصف زرداری کی ایک بات پھرمقررہ وقت پرعدالت نہ پہنچ سکے، آصف زرداری کی طلبی کےلئے کمرہ عدالت میں آوازیں لگتیں رہیں۔منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، فریال تالپور، علی مجید، نمرمجید، مصطفی ذوالقرنین ودیگر کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔فاضل جج نے کیس کی مختصر سماعت کی، جس کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 10 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور ضمانت پر رہا ہیں جو آخری مرتبہ 25 ستمبر کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) بھی تحقیقات کر رہی ہے اور یہ کیس سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply