اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وائٹ کالر کرائم اور دیگر بدعنوانی سے نمٹنے کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)اور قومی احتساب بیورو (نیب)کے درمیان بہتر روابط کی ضرورت پر زور دیا ۔
اسلام آباد میں وزارت داخلہ اور اس سے متعلقہ محکموں کی ایک بریفنگ میں اظہار خیال کر تے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ اور غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجی گئی لوٹی ہوئی دولت واپس لانا حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ مستقبل میں ایسی بے ضابطگیوں کیخلاف نظام کو مضبوط کرنے کے علاوہ ان اہداف کے حصول کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
عمران خان نے وزارت داخلہ کو خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ملک کی سلامتی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مزید موثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں