• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • راولپنڈی،لیٹرباکس سے ملنے والے اعلیٰ شخصیات کےنام 4خطوط کس نے لکھے؟

راولپنڈی،لیٹرباکس سے ملنے والے اعلیٰ شخصیات کےنام 4خطوط کس نے لکھے؟

راولپنڈی ڈھوک گجراں کے ڈاکخانے کے لیٹر باکس سے اعلیٰ شخصیات کے نام چار خطوط برآمد ہوئے۔

ذرائع کے مطابق 4مشکوک خطوط چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کئے گئے تھے۔ کسی شخص کا نام، ایڈریس یا کوئی شناخت درج نہیں تھی۔خطوط مشکوک ہونے پر محکمہ ڈاک کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا گیا۔لیٹر باکس سے خطوط ملنے کے بعد تمام ڈاک روک دی گئی۔مشکوک خطوط ملنے پر محکمہ ڈاک کے اعلیٰ حکام نے معاملے کی جانچ پڑتال شروع کردی۔خطوط ملنے پر پولیس اور اینٹی نارکوٹکس ماہرین کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اینٹی نارکوٹکس ماہرین نے خطوط پر کسی قسم کے پاؤڈر نہ ہونے کی تصدیق کردی۔پتہ اور کوئی شناخت نہ ہونے کے باعث پولیس نے خطوط کو معمولی قرار دے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply