دنیا کا خوبصورت ترین مرد کون؟

برطانوی اداکار روبرٹ پیٹین سن سائنسی طور پر دنیا کے خوبصورت ترین مرد قرار پائے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چہرے کی ساخت کی خوبصورتی ناپنے والے یونانی فارمولا ’گولڈن سیکشن‘ کے تحت روبرٹ بینٹن سن 92.15 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے ہیں۔

 

اس فہرست میں دوسرا نمبر سوپر مین کا کردار نبھانے والے اداکار ہینری کیول کا ہے۔ یونانی فارمولے کے تحت وہ 91.64 فیصد خوبصورتی کے معیار پر پورے اترتے ہیں۔

 

ہالی ووڈ کے اداکار بریڈلی کوپر گولڈن سیکشن فارمولے کے تحت تیسرے نمبر آئے ہیں۔ ان کے چہرے کی ساخت سائنسی فارمولے کے تحت 91.08 فیصد ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 

واضح رہے کہ یونانی فارمولے کے تحت امبر ہرڈ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply