• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سمندروں کا عالمی دن، سمندری وسائل کو محفوظ اور آگہی کے فروغ کیلئے سرگرم ہیں، سربراہ پاک بحریہ

سمندروں کا عالمی دن، سمندری وسائل کو محفوظ اور آگہی کے فروغ کیلئے سرگرم ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سمندروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

عالمی یومِ بَحر کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے خصوصی پیغام دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سمندر ہماری روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، رواں سال عالمی یوم بحر کا موضوع “حیات نو ۔ سمندروں کے لئے مشترکہ کاوش” ہے جس کا مقصد لوگوں میں سمندر اور اس میں پائے جانے والے ذخائر سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

نیول چیف نے مزید کہا کہ سمندروں کیلٸے بڑھتے ہوٸے خطرات سے نمٹنے کیلٸے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک بحریہ سمندری وساٸل کے محفوظ اور دیرپا استعمال سے متعلق آگہی کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔ آج کے دن، ہم سمندروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچاٶ کیلٸے اپنے عزم کا اعاد کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان کے مطابو عالمی یوم بحر کے موقع پر پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply